مسلم لیگ ن جھوٹ اور الزام تراشیوں کی سیاست کر رہی ہے، فرخ حبیب

 
0
135

اسلام آباد 03 نومبر 2021 (ٹی این ایس): وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ن لیگ کیسز ختم کرنے والا این آر او چاہتی ہے۔وزیر مملکت فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن جھوٹ اور الزام تراشیوں کی سیاست کر رہی ہے جبکہ یو این ایف اے او کی حالیہ رپورٹ نے سب کچھ کھول کر رکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے اپنی قوم کو ہر صورتحال سے آگاہ رکھنے کی نئی روایت قائم کی۔

فرخ حبیب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو غریب، متوسط اور پسے ہوئے طبقات کی زیادہ فکر ہے اور احساس پروگرام کے تحت 34 سماجی تحفظ کے پروگرامات کامیابی سے چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کاش ن لیگی کبھی سچ بھی بول سکیں۔ مسلم لیگ ن قومی احتساب بیورو (نیب) سے ایسا این آر او چاہتی ہے جس میں ان کے کیسز ختم ہو جائیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس سب سے پہلے کون گیا اور کیوں اس کی ضرورت پیش آئی ؟