نوا ز شریف ’دووٹ کو عزت’’دلوانے نکلے تھے اب ملک سے فرار کی راہیں تلاش کررہے ہیں، فیصل جاوید

 
0
410

اسلام آباد اپریل 27 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ نوا ز شریف ’دووٹ کو عزت’’دلوانے نکلے تھے اب ملک سے فرار کی راہیں تلاش کررہے ہیں، شریف اور زر داری خاندان نے آپس میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کے ٹیسٹ میچز کھیلے اور بیرون ملک جائیدادیں بنائیں۔ہفتہ کو اپنے بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت انتہائی ذہنی دبائو کی شکار ہے۔
انہوںنے کہاکہ بلاول اور مریم اپنے والدین کی مشکلات میں کمی لاسکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بلاول زرداری اور مریم نواز شریف کو لوٹی گئی قوم کی دولت واپس کرنے کا مشورہ دیں۔ انہوںنے کہاکہ قوم کی لوٹی گئی دولت قوم کو واپس کردیں اس کے بعد لندن و پیرس جا کر زندگی کے مزے لوٹیں۔ انہوںنے کہاکہ یقین ہے کہ مریم نواز کے لندن میں مقیم بھائی انکے والد کی دیکھ بھال کی صلاحیت رکھتے ہیںجس والد نے ساری عمر ایمان گروی رکھ کر بچوں کیلئے ’’محنت ‘‘کی اسکا اتنا حق تو بنتا ہے کہ بڑھاپے کے چند دن اولاد بھی خدمت کی سعادت حاصل کرے۔
انہوںنے کہاکہ میاں صاحب پہلے ہی افسردہ ہیں کہ انتہائی خراب صحت کے باوجود انکے صاحبزادوں میں سے ایک نے انکی عیادت گوارا نہیں کی۔ انہوںنے کہاکہ کب تک نان ایشوز کو ایشو بناکر سیاست میں زندہ رہنے کی کوششیں کرتے رہیں گے۔ انہوڈںنے کہاکہ دو دو سو روپے دیکر بندے جلسوں میں بلواتے ہیں اور پریس کانفرنسز میں پلانٹڈ سوالات کا سہارا لیتے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ معاملہ بالکل سادہ ہے کہ دونوں کی لوٹ مار بے حد و حساب ہے،دونوں نے آپس میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کے ٹیسٹ میچز کھیلے اور بیرون ملک جائیدادیں بنائیں۔ انہوںنے کہاکہ دونوں کو نیب نے بلایا دونوں ہی جواب دینے سے قاصر رہے، نواز شریف ووٹ کو عزت دلوانے نکلے تھے اب ملک سے فرار کی راہیں تلاش کررہے ہیں،ضمانت پر رہائی ملے تو نیلسن منڈیلا جیل میں پہنچیں تو بیماریوں کا مجموعہ بن جاتے ہیں،کچھ کرلیں قوم کو لوٹی گئی دولت واپس کئے بغیر نجات کی کوئی راہ نہیں۔