آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، عبد العلیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

 
0
306

لاہور اپریل 30 (ٹی این ایس): احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج سید جواد الحسن نے کی۔ عدالت نے نیب سے استفسار کیا کہ عبد العلیم کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ابھی تفتیش جاری ہے۔ عدالت نے پوچھا کہ ریفرنس میں تاخیر کی کیا وجہ ہے، بندہ جیل میں ہے اور کسی کو غیر معینہ مدت تک کیسے جیل میں رکھا جا سکتا ہے۔
نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ابھی حتمی رپورٹ تیار ہو رہی ہے اور ریفرنس دائر نہیں ہوا اس کیس میں اور لوگ بھی ملوث ہیں جو بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں۔ جس پر عدالت نے عبد العلیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 مئی تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب کو حتمی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔