احاطہ اینٹی کرپشن عدالت میدان جنگ بن گیا، وکلاء، مدعی و ملزمان آپس میں لڑپڑے

 
0
1032

گوجرانوالہ مئی 06 (ٹی این ایس): احاطہ اینٹی کرپشن عدالت میدان جنگ بن گیا، وکلاء، مدعی و ملزمان آپس میں لڑپڑے۔ ایک دوسرے پر تھپڑوں، لاتوں اور گھونسوں کا استعمال، دونوں اطراف سے کئی افراد زخمی، کپڑے پھٹ گئے۔ ٹی ایم اے کامونکی کے اہلکار غلام سرورچٹھہ کے خلاف کرپشن کیس کی تاریخ تھی۔ آج ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت تھی۔ ملزم کے دو بیٹے بھی وکیل ہیں۔ فاضل جج رخصت پر تھے، ملزم اور مدعی میں تلخ کلامی پر جھگڑاہوگیا توملزم کے وکیل بیٹے بھی پہنچ گئے۔ مدعی نے اپنے ساتھیوں اور وکلاء کو بلوالیا تواحاطہ عدالت میدان جنگ بن گیا۔ پولیس اور شہریوں نے مل کرجان چھڑوائی۔ وکلاء اور مدعی کے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

احاطہ اینٹی کرپشن عدالت میدان جنگ بن گیا

احاطہ اینٹی کرپشن عدالت میدان جنگ بن گیا

Posted by TNS Media on 2019 m. gegužės 6 d., pirmadienis