بھارت کابوہرہ برادری کے 33 بچوں کو ویزا دینے کا اعلان

 
0
871

کراچی نومبر 22 (ٹی این ایس)بھارت نے پاکستان میں موجود بوہرہ برادری کے 33 بچوں کو ویزے دینے کا اعلان کیا ہے۔بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا سوشل میڈیا پر کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان میں موجود بوہرہ برادری کے ان 33 بچوں کے ویزوں کی منظوری دی ہے جنھیں بوہرہ برادری کے روحانی پیشوا نے بھارت میں مدعو کررکھا ہے۔بوہرہ برادری کے روحانی پیشوا سیدنا مفصل سیف الدین ممبئی میں رہائش پذیر ہیں۔یاد رہے کہ محرم کے اوائل میں سیدنا مفصل سیف الدین کراچی میں موجود تھے۔