احتساب عدالت کی طرف سے شرجیل میمن اور دیگر کی درخواستیں مسترد

 
0
393

کراچی،نومبر18(ٹی این ایس): احتساب عدالت نے سندھ کے سابق وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن اور دیگر کی تین درخواستیں مسترد کردی ہے۔ امتیازی سلوک کی شکایت پر عدالت نے کہا کہ شرجیل میمن کے لیے پورا اسپتال اٹھ کر جیل آجائے گا، ملزمان سے یکساں سلوک ہونا چاہئے۔ملزمان نے فردم جرم عائد نہ کرنے،ریفرنس کو کالعدم قرار دینے کی درخواستیں دائر کررکھی تھیں۔عدالت نے ملزمان کی ریفرنس کالعدم قرار دینے اور فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی۔

ہفتہ کومحکمہ اطلات میں پونے 6 ارب روپے کی کرپشن مقدمے کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی ۔ شرجیل میمن کو بکتر بند گاڑی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔سابق وزیر اطلاعات نے عدالت پہنچ کر ساتھیوں سے علیک سلیک کی اور کمر درد کی شکایت بھی کی۔دوران سماعت شرجیل میمن نے جج کو جیل حکام کی جانب سے امتیازی سلوک کی شکایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ علاج کی سہولتیں نہیں دی جا رہیں، کہا جا رہا ہے کہ عدالت نے سہولتیں دینے سے روکا ہے۔

احتساب عدالت نے کہا کہ بعض ملزمان عدالت سے جاتے ہی اسپتال چلے جاتے ہیں۔ شرجیل میمن کے لیے تو پورا اسپتال اٹھ کر جیل آجائے گا، تمام ملزمان سے ایک جیسا سلوک ہونا چاہئے، وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کون کرے گا۔ملزم انعام اکبر نے عدالت میں درخواست دی تھی ان کے خلاف نیب کی جانب سے بنائے گئے ریفرنس میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے لہٰذا ریفرنس کالعدم قرار دیا جائے، جسے عدالت نے مسترد کردیا۔اگلی پیشی پر عدالت ملزمان پر فرد جرم عائد کرے گی۔

ملزمان نے ریفرنس میں دستاویزات کی عدم فراہمی سے متعلق بھی درخواست دائر رکھی تھی اس کے علاوہ فردم جرم عائد نا کرنے،ریفرنس کو کالعدم قرار دینے کی درخواستیں بھی دائر کررکھی تھیں جنہیں عدالت نے مسترد کردیا۔عدالت نے ملزمان کی ریفرنس کالعدم قرار دینے اور فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی۔دوسری جانب محکمہ اطلاعات سندھ کریشن کیس میں شرجیل میمن نے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست احتساب عدالت میں دائر کردی ہے۔