طیارہ کل واپس پہنچے گا‘ قیدیوں کی واپسی کیلئے پی آئی اے، دفترخارجہ اوربیت المال ملکرکام کررہے ہیں. دفتر خارجہ
اسلام آباد مئی 28 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرملائیشیا سے 320 پاکستانیوں کولانے کے لیے خصوصی طیارہ بھجوانے کی منظوری دےدی گئی، یہ افراد ملائیشیا کی جیلوں میں اپنی قید کی مدت مکمل کرچکے ہیں. تفصیلات کے مطابق ملائیشیا سے 320 پاکستانیوں کو لانے کیلئے جہاز بھجوانے کی منظوری دے دی گئی ، خصوصی جہاز بھجوانے کی منظوری وزیراعظم عمران خان نے دی، یہ افراد ملائیشیا کی جیلوں میں اپنی قید کی مدت مکمل کرچکے ہیں.
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازاوراخراجات نہ ہونے کے باعث اب تک جیلوں میں قید تھے‘وزیراعظم عمران خان نے وزارت خارجہ کو خصوصی ہدایات جاری کی تھیں. ترجمان نے مزید کہا خصوصی طیارہ تمام افراد کو لیکر29مئی کو اسلام آباد پہنچے گا، قیدیوں کی واپسی کیلئے پی آئی اے، دفترخارجہ اوربیت المال ملکرکام کررہے ہیں‘یاد رہے متحدہ عرب امارات نے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی جانب سے رمضان میں معافی دیئے جانے کے تحت 572 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا تھا.
عرب میڈیا نے پاکستانی دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ تقریباً 262 پاکستانی قیدیوں کو ابوظہبی اور العین، 177 کو دبئی، 52 کو شارجہ، 16 کو فجیرہ اور 65 کو عَجمان کی جیلوں سے رہا کیا گیا. واضح رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا تھا کہ یو اے ای سے 3500 پاکستانی قیدی رہا کیے جا رہے ہیں، پہلے مرحلے میں 572 قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے، ابوظہبی سے 262، عجمان 65، فجیرہ 62، شارجہ سے 52 پاکستانی قیدی رہا ہوں گے.
ترجمان وزارت خارجہ نے دوبارہ پاکستان نے ملائشیا میں پھنسے 320 پاکستانیوں کی واپسی کیلئے خصوصی طیارہ بھیجنے کا عندیہ دیا ہے. ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل کا کہنا ہے کہ ملائشیا کی جیلوں سے رہا 320 پاکستانی براہ راست پروازوں کی منسوخی کے باعث وہیں پھنس گئے تھے، وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پران پاکستانیوں کوپی آئی اے کی خصوصی پروازسے واپس لایا جائے گا‘ خصوصی پرواز ان پاکستانیوں کو لے کر کل اسلام آباد پہنچے گی. ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ، اوورسیزپاکستانیز، پی آئی اے اور پاکستان بیت المال نے ملائشیا میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے مشترکہ کوششیں کیں.