وزیراعلیٰ پنجاب کا اٹک کے قریب ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

 
0
301

لاہور جون 10 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے اٹک کے قریب راولپنڈی روڈ پر ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہارتعزیت کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ حادثے میں زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں ۔وزیراعلیٰ نے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔