حکومت کی جج ارشد ملک کی ویڈیو فرانزک رپورٹ جاری ہونے کی تردید پنجاب فرانزک لیب ایجنسی سے رابطہ کیا،انہوں نے کوئی رپورٹ جاری نہیں کی۔ ترجمان پنجاب حکومت

 
0
745

لاہور جولائی 20 (ٹی این ایس): ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے جج ارشد ملک کی ویڈیو فرانزک رپورٹ جاری ہونے کی تردید کر دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شہباز گل کا کہنا ہے کہ پنجاب فرانزک لیب ایجنسی سے رابطہ کیا ہے۔انہوں نے کوئی رپورٹ جاری نہیں کی۔پنجاب فرانزک لیب کو ویڈیو پر تاحال کوئی مواد موصول نہیں ہوا۔پنجاب فرانزک لیب کی رپورٹ سے متعلق خبر میں کوئی صداقت نہیں۔
اس سے قبل خبر موصول ہوئی تھی کہ ہپنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ ایف آئی اے کو موصول ہوگئی ہے،فرانزک میں ویڈیو اصل قرار دے دی گئی۔ایف آئی اے کا کہنا ہے فرانزک میں تصاویر آواز کا تعین بھی کر لیا گیا۔فرانزک رپورٹ نے آڈیو ویڈیو بھی درست قرار دے دی۔ واضح رہے کہ نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے خلاف مبینہ ویڈیو اسکینڈل سامنے آیا تھا اور نون لیگ نے الزام لگایا ہے کہ ارشد ملک کو بلیک میل کرکے نواز شریف کو سزا دینے پر مجبور کیا گیا. جج ارشد ملک نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نون لیگ نے انہیں نواز شریف کے حق میں فیصلہ سنانے کے لیے رشوت کی پیش کش کی اور دھمکیاں دیں.۔
ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنما میاں رضا نے جج ارشد ملک کی ویڈیو میاں طارق سے خریدی تھی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ ویڈیو میاں رضا نے 5ماہ پہلے خریدی تھی اور اس کے ذریعے جج ارشد ملک کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی جاتی رہی۔ میاں رضا کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ن ہے اور انہوں نے جج ارشد ملک کی ویڈیو میاں طارق سے 5ماہ پہلے خریدی تھی۔ مبینہ ویڈیو کے معاملے پر اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ارشدملک کو عہدے سے ہٹانےکا فیصلہ کیا تھا۔
جج ارشد ملک کو بلیک میل کرنے والےمیاں طارق کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔ن لیگ نے یہ ویڈیو اصل ہونے کا دعوی کیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ حکومت اس کا فرانزک بھی کروا چکی ہے۔خبر آئی تھی کی فرانزک رپورٹ میں ویڈیو اصل قرار دے دی گئی ہے تاہم اب پنجاب حکومت نے اس کی تردید کر دی ہے۔