سیالکوٹ جولائی 20 (ٹی این ایس): تحصیل پسرور، عباس عرف نانی سرغنہ سمیت تین ڈاکو گرفتار ایک فرار عباس عرف نانی،طلحہ، طاہر اور ساجد سیالکوٹ اور نارووال پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی چار عدد موٹر سائیکلیں پانچ موبائل فون و آتشیں اسلحہ برآمد گرفتار ڈاکو گینگ کا ڈکیتی کی پندرہ وارداتوں کا اعتراف.
گرفتار ڈکیت روڈ ڈکیتی کے دوران موٹر سائیکل سوار فیملیز کو اسلحہ کے زور پر لُوٹتے تھے.