رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے وقت سیف سٹی کی بننے والی فوٹیج محفوظ کرنیکی درخواست منظورکرلی گئی

 
0
268

لاہور ستمبر 28 (ٹی این ایس): لاہور کی انسداد منشیات عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر و سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے وقت سیف سٹی کی بننے والی فوٹیج محفوظ کرنیکی درخواست منظورکرلی۔انسداد منشیات لاہور کی خصوصی عدالت کے جج خالد بشیر نے کیس کی سماعت کی،سیکیورٹی وجوہات اور وکلاء ہڑتال کے باعث رانا ثناء اللہ کو تاخیر سے پیش کیا گیا،راناثناء اللہ کے وکیل نے کہا کہ ٹرائل کا غیر جانب دار ہونا رانا ثناء اللہ کا قانونی اور آئینی حق ہے،سیف سٹی اتھارٹی سے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی ویڈیو طلب کی جائے، سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزموں نے فوٹیج کے لئے سیف سٹی کو کوئی درخواست نہیں دی،جان بوجھ کرکیس کو سیاسی بنایا جا رہا ہے،جب کیس شروع ہو گا تو تمام حقائق سامنے آجائیں گے،عدالت نے رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 02اکتوبرتک توسیع کردی،عدالت نے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے وقت سیف سٹی کی بننے والی فوٹیج محفوظ کرنیکی درخواست منظورکرلی۔