نیو انٹر نیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد پر مہنگی اشیاء فروخت کرنے پر کمپنیوں کو جرمانے

 
0
232

اسلام آباد اکتوبر 30 (ٹی این ایس): نیو انٹر نیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد کے منیجر نے ہوائی اڈہ پر مہنگی اشیاء کی فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے مختلف کمپنیوں کو 60 ہزار روپے جرمانے کیے۔ ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق ایئرپورٹ پر اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔
ہوائی اڈوں پر کچھ اشیاء صارفین کی قیمتوں میںردوبدل کیا گیا ہے۔جن میں منرل واٹر ، ادویات ، ٹیٹرا پیک جوس ، سافٹ ڈرنکس ، چپس ، بسکٹ ، موبائل کارڈز ، سوہن حلوہ، چائے ، سبز چائے اور کافی شامل ہیں۔دکانداروں پر لازم ہوگا کہ وہ منظور شدہ نرخوں کی فہرستوں کو صارفین کی سہولت کے لئے نمایاں مقامات پر آویزاں کریں ۔ ترجمان کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ ملک بھر میںہوائی اڈوں پر فروخت ہونے والی اشیاء کی قیمتوں کو مزید معقول بنایاجا رہا ہے۔