وزیر اعظم عمران خان کی زرعی شعبے میں اہداف کے حصول کے لئے بین الصوبائی رابطہ کاری کو مزید فروغ دینے کی ہدایت

 
0
241

اسلام آباد اکتوبر 30 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے زرعی شعبے میں اہداف کا حصول یقینی بنانے کے لئے بین الصوبائی رابطہ کاری کو مزید فروغ دینے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ چھوٹے کاشت کاروں کو سہولیات کی فراہمی سے مقامی سطح پر زراعت کوفروغ، غربت کے خاتمہ اورمعاشی صورتحال کو بہتربنانے میں مدد ملے گی،چھوٹے کاشت کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیراعظم نے یہ بات ملک میں زرعی پیداواربالخصوص چھوٹے کاشت کاروں کوسہولیات اورآسانیاں فراہم کرنے کے حوالہ سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں وفاقی وزیرفوڈ سکیورٹی صاحبزادہ محبوب سلطان، وزیرتوانائی عمرایوب خان، مشیرتجارت عبدالرزاق دائود، وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان ، یوسف بیگ مرزا، رکن قومی اسمبلی اسد عمر اوردیگرسینئرافسران نے شرکت کی۔
وزیراعظم نے کہاکہ چھوٹے کاشت کاروں کو سہولیات کی فراہمی سے نہ صرف مقامی سطح پر زراعت کوفروغ ملے گا بلکہ غربت کے خاتمہ اورمعاشی صورتحال کو بہتربنانے میں مدد ملے گی۔وزیراعظم نے اس موقع پر بین الصوبائی رابطہ کاری کو مزید فروغ دینے کی ہدایت کی تاکہ زرعی شعبے میں اہداف کے حصول کو یقینی بنایاجاسکے۔