اسلام آباد (ٹی این ایس) بشری بی بی کی رہائی یقینی،نیا کیس نہیں بنایا جائے گا،عمران خان کی ملاقاتیں 26اکتوبر سے شروع ہو جائیں گی:فیصل واوڈا کی پیشگوئی

 
0
62

اسلام آباد: سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پارٹی رہنما ئو ں نے ملکر عمران خان کو آگ میں دھکیل دیا۔ سینیٹرفیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پہلے دھرنا پھرعلی امین گنڈا پورغائب ہوگئے، پی ٹی آئی کی میجورٹی حکومت کیساتھ ہے۔انہوں کہا کہ پارٹی رہنما بانی پی ٹی آئی سے منافقت کر رہے ہیں، سب نے ملکر بانی پی ٹی آئی کو آگ میں دھکیل دیا، میرے خیال میں عمران خان کے لیے مزید مشکلات بڑھیں گی۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے عمران خان سے ملاقات کے لیے پابندی لگوائی تھی، بانی پی ٹی آئی کو پتہ ہے یہ بک چکے ہیں، عمران خان کی 27 اکتوبر تک جیل میں ملاقاتیں شروع ہو جائیں گی، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ان کی بہنیں مخلص ہیں۔ فیصل واوڈا نے انکشاف کیا کہ بشری بی بی جیل سیرہا ہو جائیں گی، بشری بی بی سوفیصد ڈیل کے نیتجے باہر آ رہی ہیں، یہ سب پلان کا حصہ ہے۔