سنگجانی رکشہ چلانے والوں نے بیرون ملک سے آئے ریاض کھوکھر کو ہزاروں ڈالر واپس کر کے ایمانداری کی نئی مثال قائم کردی

 
0
338

اسلام آباد 08 جون 2021 (ٹی این ایس): سنگجانی رکشہ چلانے والوں نے بیرون ملک سے آئے ریاض کھوکھر کو ہزاروں ڈالر واپس کر کے ایمانداری کی نئی مثال قائم کردی۔سنگجانی کے دو نوجوانوں ذوالفقار اور محمد ہارون نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوۓ امریکہ سے آئے ریاض کھوکھر کا گمشدہ پرس جس میں پندرہ سو ڈالر لائسنس اور قیمتی کاغذات ڈھونڈ کر ان کے حوالے کر دیا۔(تفصیلات کے مطابق)ریاض کھوکھر امریکہ سے واپس آئے تو سنگجانی ہوٹل میں کسی کام سے گئے جہاں پر ان کا پرس گم ہوگیا سنگجانی سٹاپ دو رکشہ چلانے والے نوجوان ذوالفقار اور محمد ہارون کو مل گیا ریاض کھوکھر جو کہ حاجی عجائب خان کے خالو ہیں پرس کے اندر حاجی عجائب خان کا نمبر موجود تھا ذوالفقار اور محمد ہارون نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاجی عجائب خان کو کال کی اور ریاض کھوکھر صاحب کو ان کا قیمتی سامان اور رقم لوٹادی جبکہ ریاض کھوکھر صاحب ذوالفقار اور محمد ہارون کی ایمانداری سے متاثر ہوتے ہوئے پندرہ سو ڈالر تحفے کے طور پر دے دیے حاجی عجائب خان نے بھی ذوالفقار اور محمد ہارون کی امانت داری سے خوش ہوتے ہوئے پانچ ہزار نقد انعام دیا اور ان کے اس عمل پر شاباش دی