لاہور 08 جون 2021 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کینیڈا کے علاقے اونٹاریو میں پاکستانی خاندان پر حملے کی شدید مذمت، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا پاکستانی خاندان کے 4 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ دہشت گرد نے معصوم لوگوں کے خون کو ناحق بہا کر بربریت کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ دل ہلا دینے والا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ دہشت گرد نے انسانیت پر حملہ کرکے مسلم کمیونٹی کے جذبات مجروح کئے ہیں۔ دہشت گرد نے معصوم لوگوں کی زندگیوں کو نشانہ بنا کر بدترین سفاکیت کا مظاہرہ کیا۔ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے عالمی سطح پر موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔