سی ڈی اے اور ا سلام آباد انتظا میہ کا شہر بھر میں انسداد تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری، G.Tروڈ روات کے رائٹ آف وے پر غیر قا نونی تعمیرات مسمار

 
0
894

اسلام آباد مئی 24 (ٹی این ایس): سی ڈی اے اور ا سلام آباد انتظا میہ نے شہر میں جاری انسداد تجاوزات مہم کے تحت G.Tروڈ روات کے رائٹ آف وے پر غیر قا نونی تجاوزات کے خلاف بھر کا روائی عمل میں لاتے ہوئے متعدد پلازوں پر جا ری تعمیراتی کام کو روکنے کے ساتھ ساتھ نئی تعمیرات کو بھی مسمار کر دیا گیا ہے۔

جمعہ کے روز کئے گئے آپریشن میں سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد انتظا میہ اور اسلام آباد پولیس کی معا ونت سے اور بلڈنگ کنٹرول سیکشن ڈائریکٹوریٹ کی نشا ندہی پر کار وائی کر تے ہوئے G.Tروڈ کے رائٹ آف وے روات کے مقام پر جان پلازہ اور چوہدری اعجا ز پلاز ہ پر جا ری تعمیراتی کام کو روکنے کے ساتھ ساتھ پلا زوں کی با لائی منزلوں پر کی گئی شٹرنگ کو اکھا ڑ دیا گیا۔ اسی طرح الغنی مال میں لگائے گئے شیشوں کو بھی توڑ دیا گیا جبکہ ایمازون اور ایمازون ون کی طرف سے کی گئی با لائی منزلوں پرکی گئی شٹرنگ اور شیشے توڑ دئیے گئے۔

اسی طرح شہر میں کی جانے والی دیگر کا روائیوں کے دوران F-6/2تربت روڈ، دھوبی گھاٹ G-6/2اور66کوارٹر کچی بستی میں کی جانے والی متعدد تعمیرات کو بھی مسمار کر دیا گیا۔