بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا بجلی کی قیمت میں ایک روپے 56 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا

 
0
1252

اسلام آباد دسمبر 26 (ٹی این ایس): بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی ایک بار پھر مہنگی کر دی گئی ہے۔بجلی کی قیمت میں ایک روپے 56 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا ہے۔اضافے سے صارفین پر 14 ارب 50 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔بجلی کی قیمت میں اکتوبر کی فیول پرائس ایڈ جسمنٹ کی مد میں کیا گیا۔نیپرا کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں 25.48 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
اکتوبر میں ہائی سپیڈ ڈیزل سے بجلی پیدا نہیں کی گئی۔کمپنیوں کو نقصانات کے حوالے سے کارگردگی بہتر ہوئی۔خیال رہے کہ حکومت نے بجلی کے نرخوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرائی تھیں۔دستاویزات کے مطابق گذشہ سال 20 ارب یونٹ، بجلی چوری اور سسٹم کی خرابی کی بھینٹ چڑھ گئے۔300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین سے 10 روپے 20پیسے فی یونٹ وصول کیے جا رہے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق 700 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین سے 19روپے 18پیسے فی یونٹ وصول کیے جا رہے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق 700 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے 22 روپے 18پیسے مقرر ہیں۔دستاویزات کے مطابق شام 5 سے رات 11 تک فی یونٹ نرخ 22روپے 28پیسے مقرر ہے۔ جب کہ کمرشل صارفین سے 24 روپے 23 پیسے فی یونٹ وصول کیے جا رہے ہیں۔دستاویزات کے مطابق صنعتی صارفین سے 24روپے 23پیسے،ہاؤسنگ کالونیوں سے 21روپے 41 پیسے فی یونٹ لیا جا رہا ہے۔
دستاویزات کے مطابق کسانوں کے لیے زرعی ٹیوب ویل کا فی یونٹ نرخ 21روپے 23پیسے وصول کیا جا رہے ہیں،دستاویزات میں بتایا گیا کہ حکومت تمام صارفین سے اوسط 13 روپے 40پیسے فی یونٹ لے رہی ہے۔ دستاویزات کے مطابق گذشتہ سال 270ارب روپے کی بجلی چوری اور لائن لاسز کی نذر ہوئی۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں کئی بار بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا۔رواں ماہ بھی بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تھا.