اسلام آباد میں دس دن کے تعطل کے بعد کوڑا کرکٹ اٹھانے اور روزمرہ کی صفائی ستھرائی کا کام دوبارہ شروع

 
0
858

اسلام آباد دسمبر 28 (ٹی این ایس): ۔اسلام آباد میں دس دن کے تعطل کے بعد کوڑا کرکٹ اٹھانے اور روزمرہ کی صفائی ستھرائی کا کام دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ سینیٹری ورکرز کے کام میں تیزی لائی جا رہی ہے تاکہ جلد از جلد اسلام آباد کے تمام سیکٹرز کے کوڑا کرکٹ کو تلف کیا جا سکے۔کوڑے کر کٹ جلد اور موئثر انداز میں اٹھانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز اورمجسٹریٹسکو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صفائی ستھرائی کے عمل کی نگرانی کریں تاکہ گزشتہ ہفتے سے شہر میں جمع ہونے والے کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگایا جا سکے گا۔ اسلام آباد انتظامیہ کی زیر نگرانی صفائی کی اس مہم میں وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) اور میٹروپولیٹن کارپوریشن (ایم سی آئی)کے تمام شعبہ جات مل کر کام کر رہے ہیں۔سینٹیشن ڈائریکٹریٹ کا عملہ شہر کے تمام علاقوں بشمول سیکٹر I-8،I-9، I-10، I-8،G-10اور دیگر سیکٹروں میں موجود کوڑے کے سکیپ، ٹرالیاں اور دیگر ایریا سے کوڑا کر کٹ کو ہنگامی بنیادوں پر ہنگا می بنیا دوں پرتلف کر رہے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ گلیوں میں صفائی کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ کے ہدایت پر جمعہ کی علی الصبح کام شروع کر دیا گیا ہے جو شہر کی مکمل صفائی تک جاری رہے گا۔ اسلام آباد انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ صفائی کے اس خصوصی آپریشن اور کوڑا کرکٹ کی ڈور ٹو ڈور کلیکشن کو آئندہ 48 گھنٹوں میں مکمل کریں۔ انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ صفائی کے کام کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ایسے تمام عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں جو مارکیٹوں اور اوپن ایریاز میں کوڑا پھینکتے ہیں۔