ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

 
0
360

راولپنڈی دسبمر 27 (ٹی این ایس): سائلین کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو بذریعہ فون اور تحریری طور پر فوری کاروائی و انکوائری کے احکامات جاری کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق آرپی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کے انعقاد کے دوران سائلین کی پیش کردہ درخواستوں پر فوری احکامات جاری کرتے ہوئے جن افسران کو سائلین کی درخواستیں مارک کی گئیں انہیں بذریعہ فون اور تحریری طور پر بھی فوری دادرسی کی ہدایات جاری کیں۔ راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال سے آئے سائلین جن میں وسیم احمد سکنہ چک بیلی خان راولپنڈی نے اپنے مقدمہ کی تبدیلی تفتیش کے لیے درخواست پیش کی جس پر ایس ڈی پی او صدرکو فوری کاروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔ نصر اللہ خان سکنہ فتح جنگ نے اراضی پر قبضہ کے متعلق درخواست پیش کی جس پر ڈی پی او اٹک کو فوری انکوائری و کاروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔محمد ظہیر سکنہ پنڈی گھیب نے اپنے بھائی کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج ہونے کے متعلق درخواست پیش کی جس پر ایس پی ہیڈکوارٹرز کو فوری انکوائری کے احکامات جاری کیے گئے۔ عبدالعزیز نے اپنی درخواست میں موقف اختیارکیا کہ سائل کے راستہ کو بند کیا گیا کاروائی کے جائے جس پر ایس ڈی پی او کہوٹہ کو فوری کاروائی و انکوائری کے احکاما ت جاری کیے گئے۔آر پی او راولپنڈی نے تمام درخواستوں پر فوری کاروائی و انکوائری کے احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ افسران کوبذریعہ فون بھی جلد ازجلد میرٹ اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔ آرپی او راولپنڈی نے اس موقع پر کہاکہ انصاف کی فراہمی اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے تمام افسران کو واضح احکامات جاری کیے گئے ہیں۔کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد سائلین کی فوری دادرسی اور جاری کیے گئے احکامات پر فوری عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنانا ہے۔

راولپنڈی( )ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک کی ہدایات پر راولپنڈی ریجن کے چاروں اضلاع کی مساجد میں نمازجمعہ کے دوران اصلاحی خطبات دئیے گئے۔ آرپی او راولپنڈی کی جانب سے پولیس افسران کو اس مرتبہ جمعہ کے اصلاحی خطبہ کے لئے معاملات سچائی،ایمانداری،ایفائے عہدکے متعلق خصوصی تحریر بھجوائی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس افسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے ہر جمعہ کو عوام الناس میں آگاہی اور اصلاح کے لئے پولیس افسران کو نماز جمعہ کے دوران اصلاحی بیانات و تقاریرکرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں، جن کا آغاز اس ماہ کے پہلے جمعہ سے کیا گیا تھا۔ اس ماہ کے پہلے جمعہ کے اصلاحی بیان کا موضوع بچوں سے جنسی زیادتی اور اسکی روک تھام،دوسرے جمعہ کو معاشرے میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت اور تحمل کی کمی،تیسرے جمعہ کو منشیات کے استعمال اور روک تھام کے متعلق اور اس مرتبہ روزمرہ معاملات میں سچائی،ایمانداری اور ایفائے عہد کی اہمیت کے بارے میں خصوصی بیان کی تحریر جاری کی گئی تھی۔ آر پی او راولپنڈی کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے راولپنڈی ریجن کے چاروں اضلاع راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال کی مساجد میں جمعہ کے خطبہ کے دوران پولیس افسران نے خصوصی طور پراس سلسلے میں آگاہی لیکچر دئیے۔ خطبات میں عوام کو قرآنی آیات اور احادیث کے حوالہ جات سے متعلقہ موضوع کو زیر بحث لایا گیا۔