راولپنڈی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری، پیرودہائی پولیس نے قتل کے مقدمہ میں ملوث 2انتہائی مطلوب اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا

 
0
297

راولپنڈی دسمبر 27 (ٹی این ایس): راولپنڈی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری، تھانہ پیرودہائی پولیس نے قتل کے مقدمہ میں ملوث 2انتہائی مطلوب اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق ایس پی راول ڈویژن نے سی پی او محمد احسن یونس کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ ایس ڈی پی او سٹی کی زیر نگرانی ایس ایچ او پیر ودہائی اور دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ان کو اشتہاری مجرمان کی گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا، جس پر ٹیم نے انتہائی محنت کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں انتہائی مطلوب 2اشتہاری مجرمان محمد اسحاق اور جمتول کو گرفتارکر لیا، اشتہاری مجرمان نے 2016میں مقتول جلال دین کو قتل کر دیا تھا، ایس پی نے بتایا کہ اشتہاری مجرمان سے مزید تفتیش جاری ہے، سی پی او نے ایس پی راول کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان سے تفتیش کے دوران ان کے سہولت کاروں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کر کے ان کو بھی گرفتار کیاجائے، اور گرفتار مجرمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے انکو کڑی سزا دلوائی جائے