بینظیر قتل کیس کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج

 
0
477

راولپنڈی: ستمبر 7 (ٹی این ایس)سابق پولیس افسران سعود عزیز اور خرم شہزاد نے انسداد ہشتگردی عدالت کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بینظیر بھٹو قتل کیس میں 17,17سال قید کی سزاپانے والے سابق سی پی اوراولپنڈی سعود عزیز اور ایس پی راول ٹاون خرم شہزاد نے انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔دونوں پولیس افسروں نے الگ الگ اپیلیں دائر کیں۔دونوں پولیس افسران کے وکلاء نے لاہور ہائیکورٹ کے روالپنڈی بینچ کے سامنے اپیل دائر کی۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ جن دفعات کے تحت انسداد دہشتگردی کی عدالتے دونوں افسران کو سزا سنائی ہے اس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔گرفتار ملزمان کو بری کرنے کے معاملے میں عدالت نے عجلت سے کام لیا۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ دونوں پولیس افسران کی سزاوں کو معطل کر کے انکو رہا کیا جائے۔یاد رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے بینظیر بھٹو کے قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق سی پی او راولپنڈی سعود عزیز اور ایس پی راول ٹاون خرم شہزاد کو 17,17سال کیساتھ 5,5لاکھ کے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔