پنڈی بوائز کنگ رائڈرز 6سال بعد پہلی دفعہ تھانہ وارث خان پولیس کی حراست میں، میڈیا کی نشاندہی کام آگئی

 
0
686

راولپنڈی اپریل 27 (ٹی این ایس): پنڈی بوائز کنگ رائڈرز 6سال بعد پہلی دفعہ تھانہ وارث خان پولیس کی حراست میں، میڈیا کی نشاندہی کام آگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق حیدر علی کی ون ویلنگ کی وڈیو ایک روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ حیدر علی کے فیس بک پر سات ہزار کے قریب فالورز ہیں جو حیدر علی کی غیر قانونی حرکات کو کاپی کرنے کے ساتھ ساتھ تباہی کی جانب جارہے تھے۔ نوجوان نسل کی تباہی میں حیدر علی مرکزی کردار ادا کر رہا تھا۔ ملزم نے ناصرف قانون اپنے ہاتھ میں لیا بلکہ کئی لوگوں کی جانیں بھی خطرے میں ڈالیں۔ ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایس پی راول رائے مظہر نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ملزم کی گرفتاری قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے چیلنج بنی ہوئی تھی۔ ون ویلنگ جیسے خطر ناک کھیل کے سدباب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائے گے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائے گا۔ سی پی او محمد احسن یونس کی ایس پی راول اور تھانہ وارث خان پولیس کو شاباش