ایڈیشنل آئی جی کراچی آفس میں پولیس کے افسران و جوانوں کی اسکریننگ اور ٹیسٹنگ کے حوالے سے میٹنگ۔

 
0
295

کراچی اپریل 27 (ٹی این ایس): کراچی ایڈیشنل آئی جی کراچی آفس میں پولیس کے افسران و جوانوں کی اسکریننگ اور ٹیسٹنگ کے حوالے سے میٹنگ کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر عیسی اور مراد سونی سمیت ڈاکٹرز کے پینل نے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن سے ملاقات کی جبکہ ملاقات کے دوران ڈی آئی جی ایڈمن ڈاکٹر امین یوسفزئی اور اے ڈی آئی جی عرفان بہادر بھی موجود تھے۔اس نوقعے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے موجودہ صورت حال میں ڈاکٹر فرحان عیسی اور انکی ٹیم کی کاوشوں اور انکے جذبے کو سراہا گیا جبکہ ڈاکٹر فرحان عیسی اور انکی ٹیم نے پہلے مرحلے میں گزشتہ دنوں اسکاوٹس آڈیٹوریم میں پولیس کے 540 جوانوں کی اسکریننگ کی تھی۔جبکہ دوسرے مرحلے میں ڈسٹرکٹ پولیس اور کراچی پولیس آفس کے افسران و ملازمان کی اسکریننگ کی جائیگی۔اس میٹنگ میں پولیس افسران و ملازمان میں کرونا سے حفاظت کیلئے آگاہی کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔جبکہ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کیجانب سے ڈاکٹر فرحان عیسی، مراد سونی اور دیگر کو انکی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ اور سرٹیفیکیٹ پیش کیے گئے۔ دوسرے جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے اس موقع پر ڈاکٹر فرحان عیسی، مراد سونی اور دیگر ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا گیا