اسلام آباد (ٹی این ایس) ڈی جی سیف سٹی/ ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ کی سیف سٹی آفس میں تعینات پولیس افسران کو بریفنگ,بریفنگ میں افسران کو اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دینے ،پکار 15 پر بروقت ریسپانس کرنے اور سیف سٹی کیمرہ جات کے ذریعے شہر بھر کی مکمل نگرانی کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
علاؤہ ازیں جوانوں کو ڈیوٹی پوائنٹس پر درپیش مسائل کا جائزہ بھی لیا اور انکے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی
















