راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ وارث خان طیب بیگ کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی، پتنگ بنانے اورسپلائی میں ملوث 05ملزمان گرفتار

 
0
55

راولپنڈی( )ایس ایچ او تھانہ وارث خان طیب بیگ کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی، پتنگ بنانے اورسپلائی میں ملوث 05ملزمان گرفتار،ملزمان سے بڑی مقدار میں پتنگیں بنانے کا ساز وسامان گڈی کاغذ، تیار شدہ پتنگیں،ڈوریں اوردیگر سامان برآمد۔تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پتنگ بنانے اور سپلائی میں ملوث 05ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کی شناخت سیماب عرف مانی کنگ،شاہ زیب،ابراہیم،نعمان اورزبیر کے نام ہوئی،ملزمان سے بڑی مقدار میں پتنگیں بنانے کا ساز و سامان گڈی کاغذ،تیار شدہ پتنگیں،ڈوریں اور دیگر سامان برآمد ہوا،ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس پتنگ سازی اورپتنگ فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے، پتنگ بازی جان لیواکھیل ہے ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔