لاہور(ٹی این ایس) گلوکارہ عابدہ پروین 70 برس کی ہو گئیں

 
0
45

معروف گلوکارہ عابدہ پروین 70 برس کی ہو گئیں ۔عابدہ پروین کی سالگرہ منگل 20فروری کو منائی گئی۔سروں کی ملکہ اور صوفیانہ کلام کی مایہ ناز گلوکارہ عابدہ پروین 20فروری 1954کو لاڑکانہ میں پیدا ہوئیں۔انہوں نے 1977 میں ریڈیو پاکستان حیدرآباد سے گلوکاری کا آغاز کیا۔

عابدہ پروین نے ممتاز صوفی شعرا ءبابا بلھے شاہ ،امیر خسرو ،شاہ عبدالطیف بھٹائی ،سچل سرمت ،بھگت کبیر اور دیگر شعرا کے کلام گائے۔انہیں فنی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز ،ہلال امتیاز سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔ان کی سالگرہ کے موقع پر شوبز انڈسٹری کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے اداروں اور تنظمیوں نے تقریبات کا اہتمام کیا۔