2019ء ،لاہور کی ماتحت عدالتوں نے 2 لاکھ سے زائدمقدمات کو نمٹایا

 
0
225

لاہور دسمبر 31 (ٹی این ایس): صوبائی دارالحکومت لاہور کی ماتحت عدالتوں میں 2019ء کے دوران 2 لاکھ 12 ہزار 64 مقدمات کو نمٹایا گیاجبکہ 1 لاکھ 93 ہزار 983 کیسز التواء کا شکارہیں جن میں سے 87 ہزار447سول کیسز ہیں، لاہور کی ماتحت عدالتوں کی سالانہ رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ میں رواں سال 85 ہزار331کیسز دائر ہوئے جن میں 24ہزار 624 زیر التواء ہیں،85 تھانوںمیں رواں سال کے دوران قتل کے 1 ہزار 10 مقدمات کے چالان جمع کرائے گئے جن میں سے 630 کے فیصلے ہوئے، قتل کے 220 مقدمات کا فیصلہ ماڈل کورٹس نے کیا، فوجداری عدالتوں نے قتل کے مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر 24 ملزموں کو سزائے موت، 72 کو عمر قید کی سزا سنائی،رپورٹ کے مطابق سول کورٹ میں 61 ہزار 108 جبکہ تینوں کچہریوں ماڈل ٹاؤن،کینٹ اور سٹی میں 91 ہزار304کیسز دائر ہوئے،ان تینوں کچہریوں کی عدالتوں نے 50 ہزار 400 سے زائد کیسز کو نمٹایا۔