منشیات سے بچنے کیلئے نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف مائل کرنا ہوگا

 
0
347

کراچی دسمبر 31 (ٹی این ایس): صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ منشیات کا استعمال صرف افراد کو ہی نہیں خاندان کو بھی تباہ کر دیتا ہے، منشیات سے بچنے کیلئے نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف مائل کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو منشیات نذر آتش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدرمملکت نے کہا کہ منشیات کا استعمال صرف افراد کو ہی نہیں خاندان کو بھی تباہ کر دیتا ہے۔
منشیات پر قابو پانے کیلئے اس کی سپلائی کو روکنا ضروری ہے۔ امریکا انسداد منشیات مہم پر اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے۔ امن و امان کی خراب صورتحال کے دوران کراچی میں منشیات کا کاروبار بڑھا۔ انہوں نے کہا کہ انسداد منشیات کیلئے ہر سطح پر کوششیں کرنا ہوں گی۔ منشیات سے بچنے کیلئے نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف مائل کرنا ہوگا۔ منشیات کی نئی اقسام نوجوان نسل کو تیزی سے اپنا شکنجے میں جکڑ رہی ہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ والدین کو اپنے بچوں پر خصوصی نگاہ رکھنے کی ضرورت ہے۔ جو معاشرے اپنی اخلاقی اقدار کی بنیاد پیسے پر رکھتے ہیں وہ تباہ ہو جاتے ہیں۔ پاکستان اقوام کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کیلئے بالکل تیار ہے۔ قائداعظم کا کمال تھا کہ انہوں نے نظریے کی بنیاد پر قوم کو اکٹھا کیا۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام معاشرے کی سماجی معاملات پر بھی رہنمائی کریں۔ سماجی امور میں اداروں کے ساتھ مساجد کا بھی کردار ہونا چاہیے۔