سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف دائر درخواست پر ایف آئی اے سے اب تک کئے گئے اقدامات کی رپورٹ طلب

 
0
391

اسلام آباد نومبر 10(ٹی این ایس)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف دائر درخواست پر ایف آئی اے سے اب تک کئے گئے اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی۔ جمعہ کو عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے مقدمہ کی سماعت کی۔ ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے ملزمان گرفتار کر لئے ہیں اور چالان ٹرائل کورٹ میں جمع کرادیا ہے۔ فاضل جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر متعلقہ ادارے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کو نہیں روک سکتے تو ان اداروں کیلئے اتنا بجٹ کیوں مختص کیا جاتا ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ ڈی جی ایف آئی اے بتائیں اب تک کتنے ملزم گرفتار کئے اور کتنے بیرون ملک فرار ہوئے ہیں۔عدالت نے ہدایت کی کہ ملزمان کے موجودہ سٹیٹس کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مذید سماعت 17 نومبر تک ملتوی کردی ۔