سول خفیہ ایجنسی ، اہلکاروں نے عدالتوں کی خفیہ ریکارڈنگ شروع کر دی

 
0
350

لاہور ،نو مبر10(ٹی این ایس):وفاقی حکومت کے ما تحت سول خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے عدالتوں کی خفیہ ریکارڈنگ شروع کر دی ہے یہ انکشاف اس وقت ہو ا جب لاہور ہائی کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی سماعت کے دوران مشکوک افراد کی جانب سے عدالتی کارروائی کی ویڈیو اینڈ آڈیو ریکارڈنگ کا شک گزرا تو معزز عدالت نے اپنے ماتحت عملہ کو ان مشکوک افراد کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے عدالت سے دوڑ لگا دی ۔

تاہم انکشاف ہوا ہے کہ ان کا تعلق آئی بی سے ہے ۔ قومی اخبار کے مطابق مشکوک افراد کے تعارف ہونے پر ان کو جانے دیا گیا ۔ جسٹس شہباز رضوی نے اس معاملہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ہوم سیکرٹری کو طلب کیا اور انہیں واقعہ کی تحقیقات کرنے کا حکم بھی دیا ۔ واضح رہے کسی بھی ادارے کو عدالت کی اجازات کے بغیر آڈیو یا ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں ہوتی ۔ قانون دان اظہر صدیق نے کہا کہ حکومت مقدمات پر اثر انداز ہونا چاہتی ہے ۔