حلقہ بندیوں میں تاخیر سے نگران حکومت کو توسیع مل سکتی ہے، سینیٹر رحمن ملک

 
0
393

اسلام آباد ،نو مبر10(ٹی این ایس): پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں تک انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں،حلقہ بندیوں میں تاخیر سے نگران حکومت کو توسیع مل سکتی ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے نتائج کے فوراً بعد حلقہ بندیاں کرانے کے لئے بل لانا چاہئے تھا اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جاسکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے نتائج کا اعلان کب ہوا اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے ابھی کام شروع کیا گیا ہے، جن اداروں نے حلقہ بندیاں کرانے کے لئے کردار ادا کرنا تھا وہ خاموش رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اگر تاخیر کی گئی تو نگران حکومت کو توسیع مل سکتی ہے۔