پاکستان سے جانے والے عازمین حج کیلئے اہم خبر

 
0
96

اسلام آباد 14 جون 2022 (ٹی این ایس): مدینہ منورہ سے سرکاری سکیم کے عازمین کی مکہ روانگی شروع،1300پاکستانی عازمین آج شام تک مکہ مکرمہ پہنچ کر عمرہ ادا کریں گے ۔

پاکستان سے براہ راست مدینہ منورہ 17214عازمین 15 جون تک پہنچا دیئے جائیں گے۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق براہ راست مدینہ منورہ کا حج فلائٹ آپریشن 15 جون تک مکمل کر لیا جائے گا،

16 جون سے سرکاری سکیم کے تحت جدہ کے لئے پروازیں شروع ہونگی،14 ہزار سے زائد عازمین پاکستان سے مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں،

مدینہ میں 8 روز قیام کے بعد عازمین کو مکہ مکرمہ روانہ کر دیا جائے گا،براہ راست مدینہ منورہ کے لئے 38 پروازیں 15 جون تک حجاز مقدس پہنچ جائیں گی ۔