13.2 C
Islamabad
Thursday, December 18, 2025
Home Blog Page 3914
پشاور اکتوبر 3(ٹی این ایس)وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے کہا ہے کہ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کے مطالبے پر ڈٹے ہوئے ہیں ۔ نااہل وزیراعظم کے لیے ایک گھنٹہ میں ترمیم ہو سکتی ہے مگر ظلم کے پسے ہوئے فاٹا کے عوام کے لیے کچھ نہیں ہوسکتا۔ جے یو آئی س کے سربرا ہ مولانا سمیع الحق کا...
اسلام آباداکتوبر 3(ٹی این ایس)تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ نااہل وزیر اعظم کو نااہل اکثریت نے پروانا دیا، اس قانون کیخلاف آواز اٹھائیں گے،اب عملی طور پر ن لیگ نے الیکشن کمیشن اور آئین کو روبرو کھڑا کر دیا ہے، آنے والے دنوں میں جو جتنا بڑا کرپٹ ہو گا اسے تمغہ دیا جائے...
  مانچسٹر،اکتوبر 03 (ٹی این ایس):  وارنگٹن کے پہلے پاکستانی مسلمان میئر اور ممبر پارلیمنٹ فیصل رشید اور روچڈیل کے سابق میئر سلطان علی نے چیئرمین اوپی ایف بورڈ آف گورنرز بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات کی اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل سے متعلق گفتگو کی۔اس موقع پر اوورسیز پاکستانیز ایڈوائزری کونسل کے ممبر عاصم...
اسلام آباد ،اکتوبر 3(ٹی این  ایس):پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا ءاللہ کی چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے الوداعی ملاقات کی۔ اس  مو قع پر  جنرل زبیر محمود حیات نے ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کی بحیثیت سربراہ پاک بحریہ غیر معمولی خدمات کو سراہا ۔ انہوں  نے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافے ،...
اسلام آباد اکتوبر 3(ٹی این ایس)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے نیب کراچی کا الوداعی دورہ کیا۔ نیب کراچی پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیااورگارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ انہوں نے نیب کراچی آمد کے بعد ڈی جی نیب کراچی محمد الطاف باوانی سے ملاقات کی، ملاقات میں ڈی جی نیب کراچی نے...
کراچی  اکتوبر 3(ٹی این ایس)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ وی آئی پیز اسکارٹ اور گارڈ فرائض پر مامور پولیس اہلکاروں کا رویہ ہر شہری کے لئے تشویش کا باعث بنتا جارہا ہے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالے واقعہ میں شہری کے ساتھ پولیس کا منفی برتاؤکسی بھی صورت ناقابل قبول اور برداشت ہے اور یہ...
اسلام آباد  اکتوبر 3 (ٹی این ایس)ترکمانستان، افغانستان، پاکستان ، بھارت گیس پائپ لائن منصوبے کے مالی معاملات کو رواں سال کے آخر تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔ وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق منصوبے پر عمل درآمد کے لئے چاروں ممالک تاپی پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ پہلے ہی قائم کرچکے ہیں۔ ترکمانستان کی حکومت نے گیس...
اسلام آباد اکتوبر 3(ٹی این ایس): تحریک انصاف نے الیکشن بل 2017ء میں ترمیم کومستردکردیا ہے، جبکہ شق 203 کیخلاف بھرپوراحتجاج کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماء فوادچوہدری نے کہا کہ چوروں نے ملکرعلی بابا کوسردارمنتخب کیا ہے۔ ٹیکس چورکوپھرپارٹی سربراہ مقررکرلیا،عدالت کی جانب سے اسحاق ڈارکی درخواست مسترد کرنا خوش آئند ہے، ہمیں اب...
لاہور اکتوبر 3(ٹی این ایس)معاشی آزادی کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی دس درجے بہتری ہوگئی، 159 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا درجہ 127 ہوگیا۔پاکستانی معاشی تھینک ٹینک پرائم اور کینیڈین فریزر انسٹی ٹیوٹ کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی آزادی کی عالمی درجہ بندی میں 10 درجے بہتری آئی ہے جس کے بعد 159...
راولپنڈی اکتوبر 3(ٹی این ایس)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈر کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں اختتام پذیر ہوگئی، کانفرنس میں خطے کو درپیش چیلنجز اور سیکورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت راولپنڈی میں ہونے والی خصوصی کور کمانڈر کانفرنس ختم ہوگئی ہے۔ کور...

متعلقہ خبریں

X