وارنگٹن کے میئر اور ممبر پارلیمنٹ فیصل رشید اور روچڈیل کے سابق میئر سلطان علی کی چیئرمین اوپی ایف بورڈ آف گورنرز بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات، برطانیہ اور یورپ بھر میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

 
0
697

  مانچسٹر،اکتوبر 03 (ٹی این ایس):  وارنگٹن کے پہلے پاکستانی مسلمان میئر اور ممبر پارلیمنٹ فیصل رشید اور روچڈیل کے سابق میئر سلطان علی نے چیئرمین اوپی ایف بورڈ آف گورنرز بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات کی اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل سے متعلق گفتگو کی۔اس موقع پر اوورسیز پاکستانیز ایڈوائزری کونسل کے ممبر عاصم رشید اور معروف سمندر پارپاکستانی میاں رشید بھی موجود تھے۔

حکومتِ پاکستان کی اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے آفیسر تعلقاتِ عامہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں بالخصوص برطانیہ اور یورپ کے دیگر ملکوں  میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیز ایڈوائزری کونسل کے قیام کا مقصد سرخ فیتے کا خاتمہ اور پالیسی سازی کے عمل میں سمندر پارپاکستانیوں کی آراءکوشامل کرناہے۔ انہوں نے بتایا کہ آن لائن شکایات کے اندراج سے سمندر پارپاکستانیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی شروع کی گئی ہیں جبکہ ویب سائیٹ کو مزید فعال کیا گیا ہے جس کے توسط سے بیرون ملک مقیم پاکستانی کسی بھی وقت آن لائن شکایت درج کرواسکتے ہیں جس کا فوری ازالہ کیا جاتا ہے۔