اسلام آباد ،اکتوبر 3(ٹی این ایس):پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا ءاللہ کی چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے الوداعی ملاقات کی۔
اس مو قع پر جنرل زبیر محمود حیات نے ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کی بحیثیت سربراہ پاک بحریہ غیر معمولی خدمات کو سراہا ۔ انہوں نے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافے ، مسلح افواج کے باہمی تعاون میں مضبوطی اور پاک بحریہ کو ایک مضبوط فورس بنانے میں ایڈمرل ذکاءاللہ کی کوششوں کی تعریف کی۔ ایڈمرل ذکا ءاللہ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا نیک خواہشات کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کیا۔