آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر پنجاب ہائی وے پٹرول کی چوکیوں کے سرپرائز وزٹس اور انسپکشن کا سلسلہ جاری

 
0
247

لاہور جنوری 16 (ٹی این ایس): انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پرشاہرات کو مسافروں کیلئے مزید محفوظ بنانے اور پنجاب ہائی پٹرول (پی ایچ پی ) فورس کی کارکردگی کوجائزہ لینے کیلئے ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان (ستارہ امتیاز) نے لاہورمیں باگڑیاں اور شیخوپورہ کی کالا شاہ کاکو چوکی کے سرپرائز وزٹس کئے جہاں انہوں نے نفری ، عمارت اور ریکارڈ کو چیک کرتے ہوئے احکامات بھی جاری کئے ۔
ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی نے پٹرولنگ گاڑیوں کی انسپکشن کرتے ہوئے کہاکہ ریجنل افسران پٹرولنگ کے نظام کو مزید موثر بنانے کیلئے اپنی سپرویژن میں بروقت اقدامات کو یقینی بنائیں اور نیا ڈیوٹی روسٹر لاگو کروائیں ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ محکمانہ امور کی انجام دہی میں ڈسپلن و میرٹ کی پاسداری ، قانون کے یکساں نفاذ ، شہریوں سے خوش اخلاقی اور جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ سختی سے پیش آیا جائے اور مسافروں کی سہولت اور حفاظت میں اقدامات میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے ۔
مزیدبر آں ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی ہدایات پر پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی)کی جانب سے شاہرات پر عوام کی جان ومال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران پی ایچ پی نے صوبہ بھر میں غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنے پر378ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے۔
غیر قانونی،سبز اور جعلی نمبر پلیٹ لگانے پر53افراد کے خلاف کاروائی کی گئی اور غیرقانونی گیس سلنڈرنصب کرنے کے جرم میں 79افراد کے خلاف مقدمات درج کیے۔علاوہ ازیں پنجاب ہائی وے پٹرول نی1569سڑک استعمال کرنے والے لوگوں کو دوران سفر مدد فراہم کی جبکہ10گُمشدہ بچوں شیر زمان، راضی علی شاہ، وقار علی شاہ، محمد شاکر، محبوب عالم، نور محمد، محمد رمضان، محمد یارون، حسنین اور علی رضا کوانکے والدین سے ملوایا۔تجاوزات کے کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے پٹرولنگ پولیس نے 234عارضی تجاوزات ختم کروائیں۔