میجر جنرل آصف غفور کا تبادلہ ، جی او سی اوکاڑہ تعینات،میجر جنرل بابر افتخار نئے ڈی جی آئی ایس پی آر مقرر

 
0
289

راولپنڈی جنوری 16 (ٹی این ایس): میجر جنرل بابر افتخار کو شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ میجر جنرل آصف کو جی او سی 40 ڈویژن (اوکاڑہ) تعینات کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج میں تقرر و تبادلے کرتے ہوئے میجر جنرل بابر افتخار کو شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ میجر جنرل آصف کو جی او سی 40 ڈویژن (اوکاڑہ) تعینات کیا گیا ہے۔
میجر جنرل آصف غفور نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر آئی ایس پی آر کے اکائونٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ الحمدللہ، ان سب کا شکریہ جن کے ساتھ میں اپنے دور میں منسلک رہا، میں تمام میڈیا کا شکر گزار ہوں، پاکستانی عوام کی محبت اور سپورٹ پر ان کا بھی تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔انہوں نے نئے ڈی جی آیس پی آر کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک پیغام میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آپ کی محبت اور حمایت کا شکریہ، مضبوط رہتے ہوئے پاکستان کیلئے اپنا کام جاری رکھیں۔