راولپنڈی: رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی بس نے پشاور روڈ پر  اچانک موڑ کاٹتے ہوئے موٹر سائیکل کو روند دیا،موٹر سائیکل سوار معجزانہ طور پر بچ گیا

 
0
1620

راولپنڈی، اگست  09 (ٹی این ایس): راولپنڈی  کے مصروف پشاورروڑ   پر ٹریفک کے ایک حادثہ میں ایک شخص معجزانہ طور پر  بچ گیا ۔ دن  کے تقریبا 11 بجے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی بس نے پشاور روڈ پر  اچانک موڑ کاٹتے ہوئے موٹر سائیکل کو روند دیا جس سے موٹر سائیکل کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا تاہم خوش قسمتی سےموٹر سائیکل سوار کی جان بچ گئی  اور وہ معمولی زخمی ہوا جسکو طبی امداد فراہم کردی گئی۔