راولپنڈی (ٹی این ایس) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں خواتین پر تشددکے روک تھام اور قانونی اقدامات کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

 
0
22

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں خواتین پر تشددکے روک تھام اور قانونی اقدامات کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد،

تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ویمن پروٹیکشن سیل راولپنڈی کے تعاون سے کیا گیا،

ورکشاپ میں ایم پی اے طاہرہ مشتاق، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ڈی ایس پی ایڈمن،ڈی ایس پی لیگل،لیڈی پولیس افسران سمیت تفتیشی افسران کی شرکت،

تربیتی ورکشاپ میں ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن سیل رضوانہ بشیر، عقیلہ تسلیم،لاء آفیسر صائمہ افضل اور دیگر نے تفتیشی افسران کو لیکچرز دئیے،

ورکشاپ میں ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن سیل کے افسران نے تفتیشی افسران کو خواتین پرہونے والے تشدد کی اقسام کے بار ے میں آگاہی فراہم کی،

تربتی ورکشاپ میں تفتیشی افسران کو خواتین پر تشدد کی روک تھام اور قانونی اقدامات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی،

خواتین کو معاشرے میں مساوی حقوق حاصل ہیں،خواتین کو اپنے حقوق کے لیے کھڑا ہونا چاہیے،رضوانہ بشیرڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفیسر

راولپنڈی پولیس خواتین پر تشدد، زیادتی و استحصال کے خلاف زیر و ٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، ایس ایس پی انوسٹی گیشن

راولپنڈی پولیس تحفظ سینٹر، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن، اور تھانہ ویمن کے ذریعے خواتین کو تحفظ فراہم کر رہی ہے، ایس ایس پی انوسٹی گیشن

کسی بھی شکایت کی صورت میں 15ایمرجنسی ہیلپ لائن، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن اور تحفظ سینٹر رابطہ کرکے مدد حاصل کی جا سکتی ہے،ایس ایس پی انوسٹی گیشن