ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے 7 – ویں ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز پارٹ ون کی شاندار اور پروقار تقریب “پلاک ” کے اشتراک سے پنجابی آڈیٹوریم پنجابی کمپلیکس قذافی سٹیڈیم فیروز پور روڈ لاہور میں منعقد کی گئی – تقریب کے مہمان خصوصی ملک محمد احمد خان سپیکر پنجاب اسمبلی تھے – جبکہ ممبر پنجاب اسمبلی محمد شعیب صدیقی اور چیف ایڈیٹر لیڈر گروپ علی احمد ڈھلوں نے خصوصی شرکت کی – تقریب کی کمپیئرنگ کے فرائض سینئر شوبز جرنلسٹ ، کمپیئر شکیل زاہد نے بڑے احسن انداز میں انجام دیئے – تقریب کا باقاعدہ آغاز اللہ کے پاک نام سے کیا گیا – نامور صوفی و کلاسیکل کوریو گرافر محمد فیاض چیف ایگزیکٹو ورسٹائل پرفارمنس گروپ کی شاندار اور جاندار صوفی پرفارمنس نے حاضرین اور سپیکر پنجاب اسمبلی سے بے پناہ داد حاصل کی – سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور لیڈر گروپ کے چیف ایڈیٹر معروف کالم نگار علی احمد ڈھلوں نے تالیاں بجا کر محمد فیاض کی صوفی پرفارمنس کو سراہا – تقریب سے ملک محمد احمد خان سپیکر پنجاب اسمبلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے اس وقت جب ملک ایک انتشار ٹولے کی وجہ سے تمام راستے بند ہے اور عوام کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ہے اس وقت شاندار اور اور پروقار تقریب کا انعقاد کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ اپنے ملک سے کتنی محبت کرتے ہیں میں سید سہیل بخاری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو 4 ،دہائیوں سے فن وثقافت آرٹ کے فروغ کے ساتھ ساتھ زندگی کے ہر شعبہ سے نمایاں خدمات سر انجام دینے والی شخصیات کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایوارڈز کی تقریبات منعقد کرتے ہیں اور میڈیا اور بزنس کمیونٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز کی ساتویں تقریب منعقد کر رہے ہیں – ملک محمد احمد خان سپیکر پنجاب اسمبلی نے اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی شخصیات کو ایوارڈز ملنے پر مبارکباد پیش کی – ملک محمد احمد خان نے کہا کہ وہ سیاسی مصروفیت کی وجہ سے تقریب کو ادہوری چھوڑنے پر منتظمین اور خصوصی طور پر اپنے بڑے بھائی علی احمد ڈھلوں سے دلی معذرت چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے اس خوبصورت تقریب میں مدعو کیا ہے –
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی تقریبات کا انعقاد زندگی کے ہر شعبہ میں کام کرنے والوں کے جذبات کو ابھارتا ہے – تقریب کے آرگنائزر ، چیئرمین ایوارڈز کمیٹی اور بانی ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان پیرسیدسہیل بخاری نے تقریب سے بڑے جذباتی انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ مجھے تقریبات کرواتے ہوئے 42 ، سال کا طویل عرصہ ہو گیا ہے اور میں ہر دور میں تمام تر مخالفت کے باوجود میگا تقریبات منعقد کر چکا ہوں – انہوں نے کہا کہ میں بے جا مخالفت کرنے والوں سے کہتا ہوں میرے جیسا کام کر کے دکھائیں – میرے جیسا کام کرکے دکھائیں میرا مقابلہ کام سے کریں جو کہ ناممکن ہے – دراصل وہ دیہاڑی باز لوگ ہیں جہاں سے جو ملنے کی امید ہو وہاں پر ڈیرے ڈال لیتے ہیں – ان لوگوں کا ایک تکیہ کلام ہے کہ ” سر جی شفقت فرمائیں ” پیر سید سہیل بخاری نے کہا کہ ” کاٹھ کی ہنڈیا کب تک چڑہتی رہے گی – اس وقت لاہور میں کلچر ہے اور نہ شوبز اور وہ پیدا گیر دیہاڑی باز گروپ کس بات کی رپورٹنگ کرتا ہے اس لئے میں نے کسی شوبز یا کلچر رپورٹر کو اپنی تقریب میں مدعو نہیں کیا ہے اور نہ آئندہ کرونگا – پیر سید سہیل بخاری نے کہا کہ میں نے اپنے بھائی علی احمد ڈھلوں صاحب سے وعدہ کیا ہے کہ میں کسی بھی قسم کی بات کا جواب نہیں دونگا اور نہ کوئی پوسٹ لگاونگا – پیر سید سہیل بخاری نے کہا کہ کتوں کے بھونکنے سے میں اپنا راستہ نہیں بدلونگا – اس موقع پر شرجیل انجم راو صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ( دستور ) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیر سید سہیل بخاری پاکستان کا سرمایہ ہیں اور یہ جذباتی اور کھرے انسان ہیں – خاندانی سادات ہیں ہمیں پتہ ہے کہ انکے اندر کیا ہے – شرجیل انجم راو نے حکومت پاکستان سے پیر سید سہیل بخاری کو پرائڈ آف پرفارمنس حکومت پاکستان دینے کا پرزور مطالبہ کیا جس کی حمایت تمام حاضرین کے ساتھ ساتھ فنکاروں نے بھی کی – انہوں نے ایک شعر کے ساتھ پیر سید سہیل بخاری کو زبردست خراج تحسین پیش کرنے ہوئے کہا –
” تیری حیات کا ہر لمحہ شادمان گزرے ، بہار سجدے کرے تو جہاں جہاں سے گزرے ، خدا نصیب کرے تجھے وہ فتح سعید تو کامران ہو جب وہ کوئی امتحان گزرے ”
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بہترین کالم نگار کا ایوارڈ چیف ایڈیٹر روزنامہ لیڈر ، مقابلہ علی احمد ڈھلوں کو دیا – بہترین سی ای او کا ایشین بزنس ایوارڈ سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر پارک ویو سٹی ملتان روڈ لاہور محمد شعیب صدیقی ممبر پنجاب اسمبل نے حاصل کیا – 7 ، ویں ایشین بزنس ایوارڈز شعبہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ کا ایوارڈ چوہدری عبدالروف چئیرمین فئیرگروپ نے اپنے نام کیا – انکا ایورڈ اعجاز احمد سی ای او فئر ڈیل مارکیٹنگ لاہور نے وصول کیا – لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ برائے سروسز ان ماہانہ خبر نامہ ہمدرد نونہال ، ہمدرد صحت کیلئے سعدیہ راشد چئیر پرسن ہمدرد پاکستان نے حاصل کیا – یاسین جوئیہ اعزازی قونصلیٹ سری لنکا کو سوشل سروسز پر ایشین میڈیا ایوارڈز دیا گیا – یاسین جوئیہ نے سری لنکا سے 3 ، ہزار کورنیا پاکستان کیلئے حاصل کیا جن سے کئی لوگوں کو آنکھوں کی بینائی حاصل ہوئی – لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ برائے جرنلزم شرجیل انجم راو ڈائریکٹر اے پی پی اسلام آباد نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے وصول کیا – خرم پاشا ( بہترین کرائم انویسٹی گیشن رپورٹر ) حسیب پاشا ( حامون جادوگر ) لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ برائے اداکاری اور پبلک ریلیشننگ ، قاسم علی ارشد ( جنرل اینڈ انویسٹی گیشن رپورٹر ) میاں اصغر سلیمی ( کلچر اینڈ سپورٹس رپورٹر )
محمد فیاض( بہترین صوفی اینڈ کلاسیکل پرفارمنس ) سید علی بخاری ڈپٹی ڈائریکٹر ہمدرد لاہور ( پبلک ریلیشننگ ) عنبریں اسماعیل کھوکھر ممبر پنجاب اسمبلی ( سوشل سروسز ) دتو سری بابر شہزاد بیورو چیف پی ٹی وی ملائشیا ( جرنلزم ) یہ خصوصی طور پر ایوارڈ وصول کرنے ملائشیا سے پاکستان آئے ہیں – شیخ قمرالاسلام ایڈووکیٹ( تعلیمی خدمات ) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے ایوارڈز وصول کئے –
نامور کامیڈین غفار لہری ، حسن عباس نے اپنی شاندار پرفارمنس سے حاضرین سے بے پناہ داد وصول کی اور تقریب کو کشت زعفران بنا دیا – مشہور و معروف گلوکار و قوال طاہر مہدی نے اپنی جاندار گائیگی سے تقریب کو چار چاند لگا دیئے – گلوکارہ ثمن شیخ نے نور جہاں کے گانے پیش کر کے محفل لوٹ لی – ممتاز غزل گائیگ شمعون فدا نے غزل گائیکی میں کمال فن کا مظاہرہ کیا – ورسٹائل پرفارمنس گروپ کی فنکاروں نے ملکہ ترنم نورجہاں کے گیتوں پر منفرد اور اعلٰی پرفارمنس پیش کر کے تقریب کو جاندار بنا دیا – ممبر پنجاب اسمبلی محمد شعیب صدیقی اور چیف ایڈیٹر روزنامہ لیڈر ، مقابلہ علی احمد ڈھلوں نے ایشین میڈیا ایوارڈز کی ساتویں تقریب میں لیونگ لیجنڈ جرنلسٹ ، منفرد انداز کی شاعرہ مادام شاہدہ لطیف کو بہترین شاعرہ خصوصی طور پر بعت شریف کیلئے ایوارڈ سے نوازا گیا – انکا ایوارڈ خالق چشتی نے وصول کیا – مادام شاہدہ لطیف اپنی والدہ کی کراچی میں طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے تقریب میں شریک نہ ہو سکیں – شمعون فدا ( بہترین غزل سنگر ) ندیم نظر ( بہترین میگزین ایڈیٹر ) گلوکارہ گلاب ( بہترین سرائیکی سنگر ) خرم ادریس بھٹی ( بہترین ڈیجیٹل ساونڈ ریکارڈسٹ ) شیراز حسنات بیورو چیف ہم نیوز لاہور ( ملٹی میڈیا جرنلزم ) – گلوکار طاہر مہدی، گلوکارہ ثمن شیخ ، کامیڈین حسن عباس ، کمپیئر شکیل زاہد اور دیگر شخصیات کو خصوصی ایوارڈز دیئے گئے – تقریب میں انٹرنیشنل پروموٹر تجمل ظہور بالم بٹ چیف آرگنائزر ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان سمیت دیگر سماجی و ثقافتی شخصیات اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی – پیر سید سہیل بخاری نے کہا ہے کہ 7 – ویں ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز پارٹ 2 کی تقریب 17 ، دسمبر 2024ء کو منعقد کی جائے گی انشاءاللہ –