جشن آزادی سے قبل بلدیہ غربی کی حدود میں جاری ترقیاتی کاموں کی تکمیل کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں: چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان کی ہدایت

 
0
1133

کراچی، اگست  09 (ٹی این ایس): جشن آزادی سے قبل بلدیہ غربی کی حدود میں جاری ترقیاتی کاموں کی تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے ۔ اس بات کی ہدایت چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے یوسی 15 میں جاری سی سی فلورنگ کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر یوسی وائس چیئرمین اور بلدیاتی افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے چیئرمین نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام یونین کونسلوں میں جاری ترقیاتی کاموں کو ٹائم فریم میں مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ معیاری میٹریل کے استعمال کو بھی یقینی بنایا جائے عوامی سہولیات کی فراہمی کے عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی خصوصا جشن آزادی کے حوالے سے جاری کاموں کی برق رفتاری سے تکمیل کیلئے تمام افسران و عملہ جامع اور مربوط حکمت عملی کے تحت فرائض کی انجام دیہی کو یقینی بنائیں جبکہ وائس چیئرمین نے یونین کونسل میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کی صورتحال سے آگاہ کیا چیئرمین نے موقع پر موجود افسران کو یوسی 15 میں وائس چیئرمین کی مشاورت سے صفائی ستھرائی اور دیگر کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کیئے بلدیاتی افسران نے چیئرمین کو یونین کونسلوں میں جاری کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جشن آزادی سے قبل تمام یونین کونسلوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ تعمیر و مرمت کے جاری کاموں کی تکمیل کیلئے افسران و عملہ شب و روز جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔