وفاقی ادارہ سائبر کرائم مکمل طور پر ناکام ہے جبکہ چینل بھی اپنی ذمہ داری سے غافل
کراچی، جولائی 17 (ٹی این ایس): وفاقی ادارہ سائبر کرائم مکمل طور پر نا کام ہوچکا ہے ۔ نجی چینل کے پروگرام جیتو پاکستان کے نام پر نوسرباز گروپ پاکستان بھر میں شہریوں کو جھوٹے مسیجز کے زریعے لاکھوں روپے انعامات سمیت کئی تولے سونے کے میسج سینڈ کرنے لگے، جبکہ کئ شہریوں کو نوسرباز گروپ کی جانب سے کال بھی موصول ہورہے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ اے آر وائی کی انتظامیہ کو مذکورہ نوسربازوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کوکارروائی کے لئے درخواست دینے چاہے ہیں، بلکہ مزکورہ نمبروں جن کے زریعے شہریوں کو کال کی جاتیں ہیں ۔اپنے چینل کے توصل سے جعلساز گروپ کے نمبروں کی اشتہار چلانے جایئں تاکہ شہری مزکورہ نمبروں کو اپنے موبائلوں میں بلیک لسٹ کر دیں، شہریوں کا کہنا تھا کہ سائبر کرائم جو کہ ایک وفاقی ادارہ ہے جس کے زمرے میں نوسربازوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مکمل اختیار ہونے کےباوجود کسی بھی کارروائی سے گریزاں ہے، کراچی کے کئ شہریوں کو ان نمبروں جن میں 03081947932 یا03003006681سے جعلساز گروپ کے کارندوں کی جانب سے کال موصول ہوچکیں ہیں _













