ایڈمنسڑیٹیو سروس کے چار  افسران کو تبدیل کر کے انکو نئی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں

 
0
368

اسلام آباد، اگست  09 (ٹی این ایس): حکومت پاکستان نے  پاکستان ایڈمنسڑیٹیو سروس کےچار  افسران کو تبدیل کر کے انکو نئی ذمہ داریاں تفویض کی ہیں۔ جمعرات کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹفیکیشن  کے مطابق  گریڈ 21 کے  افسر محمد ارشد محمود، جو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تعیناتی کے منتظر تھے کو  فنانس ڈویژن میں ایڈیشنل سیکریٹری کے طورپر تعینات کیا گیا۔  گریڈ 18 کے محمد علی بخاری کے خدمات خیبرپختونخوہ حکومت سے واپس لے لی گئی ہیں اور ان کی خدمات کو حکومت پنجاب کی صوابدید پر رکھا گیا۔

گریڈ 18 کے دوڈپٹی سیکریٹریز اسٹیبلشمنٹ ڈویژن لبنیٰ سعید اور اورنگزیب  حق کو بالترتیب  او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور  ڈائریکٹر  جنرل سول  سروس  اکیڈمی لاہور تعینات کیا گیا۔ اورنگزیب  حق کو ڈائریکٹر  جنرل سول  سروس  اکیڈمی لاہور کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔ دونوں کی نئی تعیناتیاں بالترتیب  چھ جون اور  پانچ جولائی سے تصور ہوں گی۔