پی این سی اے میں سمر آرٹ کیمپ اختتام پذیر، تقریب تقسیم اسناد

 
0
591

ثقافت اورہماری روایات، ہماری پہچان ہیں،ہم تاریخی ثقافتی ورثہ کے امین ہیں: ڈائریکٹر جنرل، پی این سی جمال شاہ

اسلام آباد، اگست  09 (ٹی این ایس): پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے چلڈرن آرٹ ورکشاپ کے زیر اہتمام منعقدہ سمر آرٹ کیمپ اختتام پذیر ہوا- پی این سی اے گرمی کی چھٹیوں میں مثبت تخلیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ہر سال بچوں کو فنون لطیفہ سے روشناس کروانے کے لیے سمر آرٹ کیمپ کا انعقاد کرتی ہے۔ جہاں بچوں کو آرٹ کے مختلف شعبوں میں تعلیم و تربیت دی جاتی ہے۔ اس سال بھی ماہر اساتذہ نے بچوں کو مصوری ، فوٹو گرافی ، خطاطی ، پتلی سازی ، موسیقی ، مٹی سے ظروف اور کارٹونز کی تیاری کے علاوہ ماحول شناسی، پانی ، جنگلات، تعلیم ، صفائی اور ثقافت کی اہمیت پر خصوصی لیکچر دئیے گئے۔

جمال شاہ، ڈائریکٹر جنرل، پی این سی اے نے کیمپ میں شریک بچوں کو اسناد دیتے ہوئے کہا کہ ثقافت اورہماری روایات، ہماری پہچان ہیں۔ ہم تاریخی ثقافتی ورثہ کے امین ہیں اور دنیا ہم پر رشک کرتی ہیں اور بچوں کی دلچسپی کو سراہتے ہوئے والدین اور اساتذہ سے درخواست کی کہ وہ بچوں پر خصوصی توجہ دیں۔ بچوں نے اس موقع پر نعت ، تلاوت ، ملی نغمے ، خاکے پیش کئے، بچوں نے ماحول ، پانی، اور جنگلی حیات کی اہمیت پر خصوصی گفتگو کی۔