سینیٹر نہال ہاشمی کے خلاف ججز اور جے آئی ٹی ارکان کو دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت 4اگست ملتوی کردی گئی

 
0
310

کراچی جولائی21(ٹی این ایس) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جج کی رخصت کے باعث سینیٹر نہال ہاشمی کے خلاف ججز اور جے آئی ٹی ارکان کو دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت 4اگست ملتوی کردی گئی ہے ۔جمعہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ججز اور جے آئی ٹی ارکان کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔جج کی رخصت کے باعث کیس کی سماعت 4اگست ملتوی ہوگئی ۔عدالت نے نہال ہاشمی کی عبوری ضمانت میں توسیع بھی کردی ہے ۔واضح رہے کہ نہال ہاشمی کے خلاف ججز اور جے آئی ٹی ارکان کو دھمکیاں دینے پر بہادر آباد تھانے میں مقدمہ درج ہے ۔عدالت نے نہال ہاشمی کی دو لاکھ روپے کی عبوری ضمانت منظور کی تھی ۔