مصر نے پاکستانیوں کیلئے ویزے کا اجراء مکمل طور پر بند کر دیا

 
0
459

اسلام آباد جنوری 17 (ٹی این ایس): مصر نے پاکستانیوں کیلئے ویزے کا اجراء مکمل طور پر بند کر دیا ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مصر نے پاکستانیوں کیلئے اپنے ملک کے راستے بند کر دیئےہیں ، پچھلے دو ماہ سے پاکستان میں مصر کے سفارت خانے نے پاکستانیوں کو کوئی ویزہ جاری نہیں کیا ۔ ویزہ اپلائی کرنے والوں میں زیادہ تر تعداد صنعت کاروں ، بزنس مینوں اور سیاحوں کی ہے جنہوں نے ویزے کے حصول کیلئے اپلائی کیا ہوا ہے جبکہ اسلام آباد میں موجود سفارتخانے کی جانب سے کوئی موثر جواب نہیں دیا جارہا جس کی وجہ سے ویزے اور پاسپورٹ سفارت خانے میں پھنسے ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے بالخصوص جو پاکستانی مصر جانا چاہتے ہیں ، اس میں تاجر ، بزنس مین ، صنعت کار اور سیاح بھی شامل ہیں۔ ان پاکستان کے مختلف گروپس ہیں جو مصر جانا چاہتا ہیں وہ بھی نہیں جا پا رہے اس کی وجہ یہی ہے کہ مصری حکومت نے سفارتی سطح پر پاکستانیوں کے ویزے بند کر رکھ ہیں۔ اب اس معاملے پر جو بھی پیشرفت ہونی ہے وہ حکومت پاکستان کی جانب سے ہونی ہے ، پاکستانی حکومت مصری حکام کے جو تحفظات ہیں پاکستان کے حوالے سے وہ سفارتی سطح پر دور کرے، تاکہ پاکستانیوں کے ویزے کھولے جائیں تاکہ وہ مصر جا سکیں ۔
۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مصری سفارتخانے کے قونصلر سیکشن سے جب رابطہ کیا گیا تو وہاں سے بھی جواب لمبی خاموشی اور ٹال مٹول کے سوا ء کچھ اور نہیں ملا ۔ جبکہ مصر سفر کرنے والے گروپس ویزوں کےمنجمند ہونے کی وجہ پریشان ہیں ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری خارجہ سے فوری نوٹس لینے کی اپیل ‎کی ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اس معاملے پر وزارت خارجہ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے جبکہ وزارت خارجہ کی جانب سے ابھی تک کوئی تیزی کا مظاہر ہ نہیں کیا کہ پاکستانیوں کے پھنسے ہوئے ویزے کھلوا دیئے جائیں ۔
۔۔۔۔2019میں شائع امریکی فرم کی رپورٹ کے مطابق جنوری 2019 میں شائع ہونے والے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق پاکستان کو دنیا کا تیسرا بدترین پاسپورٹ قرار دیا گیاہے۔اس رپورٹ پر پاکستانیوں نے پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور سوال کیا کہ ان کے وہ دعوے اور وعدے کہاں گئے جو انہوں نے اقتدار میں آنے سے پہلے کئے تھے ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی بے شمار تقریر میں یہ کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں پاکستان کے سبز پاسپورٹ کی دنیا میں ہر جگہ عزت ہوگی۔