تنخواہ میں گزارا نہیں ہوتا تو بنی گالا میں بھی لنگر خانہ کھول لیں، مریم اورنگزیب

 
0
323

اسلام آباد جنوری 21 (ٹی این ایس): رہنما مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم عمران خان کا تنخواہ میں گزارا نہیں ہوتا تو وہ بنی گالا میں بھی ایک لنگر خانہ کھول لیں۔عمران خان کی گزشتہ روز کی جانے والی بات پر رہنما نون لیگ نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر کاروبار، روزگار اور معاشی تبائی کرد ی ہے جس کے بعد ملک بد ترین مشکلا ت سے دو چار ہے۔
مزید بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اب عوام کو پتہ چل گیا ہے کہ نئے پاکستان اور پرانے پاکستان میں کیافرق تھا۔فرق صرف نوازشریف اور عمران خان کا ہے۔عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے سے کر گیس،بجی، آٹا اور ٹماٹر تک ہر چیز میں آپ نے عوام سے جھوٹ بولا ہے اور مہنگائی کا پہاڑ عوام پر توڑ دیا ہے۔
مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا اندازہ بی آر ٹی پشاور سے ہی لگایا جا سکتا ہے کہ کس طرح انہوں نے اس کو ابھی تک مکمل نہیں کیا ۔نوازشریف کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے پاکستان کو آپ نے لنگر خانوں والا پاکستان بنا دیا ہے۔واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے کل بات کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ انہیں جو تنخواہ ملتی ہے اس میں ا ن کا گزارا نہیں ہوتا،وزیراعظم کے اس بیان کے بعد اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے بلکہ ساتھ ہی ساتھ عمران خان کی تنخواہ اور اخراجات کی فہرستیں بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس کے مطابق عمران خان کی تنخواہ کا بھی بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم تقریباََ 2 لاکھ تنخواہ لیتے ہیں۔
اسی پر بات کرتے ہوئے رہنما نون لیگ مریم اورنگزیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر عمران خان کا تنخواہ میں گزارا نہیں ہوتا تو وہ اپنے لئے بنی گالا میں بھی لنگر خانہ کھول لیں۔