سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شہر کے مختلف علاقوں میں انسداد تجاوزات مہم کے تحت منگل کے روز آپریشن کر کے متعدد غیر قانونی تعمیرات کو گرانے کے علاوہ تجاوزات کنندگان کا سامان بھی ضبط کر لیا

 
0
10834

اسلام آباد جنوری 21 (ٹی این ایس): انسداد تجاوزات کے آپریشن میں ضلعی انتظامیہ،اسلام آباد پولیس اور متعلقہ شعبوں نے بھی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی معاونت کی۔
انسداد تجاوزات کے آپریشن کے دوان بلیو ایریا میں سیور فوڈ کے نزدیک غیر قانونی طور پر زیر تعمیر چار دیوار ی کو گرا دیا گیا جبکہ سیدپور ماڈل ویلج میں ھیوی مشینری بشمول ویل ڈوزراور ٹریکٹربکروں کے غیر قانونی 50 شیڈز اور 02 عدد بلڈنگ میٹریل کے ٹھیے ختم کر دیئے گئے اور03ڈمپر بلڈنگ میٹریل کا سامان ضبط کر کے ڈی ایم اے کے سٹور میں جبکہ 02 ڈمپر لکٹری انوائرنمنٹ ونگ کے سٹور میں جمع کروا دی گئی۔
دریں اثناء انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ایک دوسری ٹیم نے مختلف سیکٹروں میں انسداد تجاوزات کے آپریشن کرتے ہوئے سیکٹر H-8میں مسجد سے متصل کے ساتھ غیر قانونی طور پر تعمیر کیے جانے والے 04 کمرے گرا دیئے گئے اور سیکٹر H-11میں روحیل کالونی کے اندر غیر قانونی 04 بھینسوں کے باڑے اور 02کمرے ویلڈوزر کی مدد سے مسمار کر دیئے گئے جبکہ سیکٹر 1-10/4 کی آئی جے پی سروس روڈ پر ایک غیر قانونی زیر تعمیر دیوار کو بھی گرا دیا گیا۔