نیویارک جنوری 31 (ٹی این ایس): امریکی محکمہ خزانہ نے ایرانی جوہری ادارے اور اس کے سربراہ کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیا۔ اعتماد نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر علی اکبر صالحی کو اپنی نئی پابندیوں کی فہرست میں قرار دے دیا۔
ان پابندیوں کے مطابق، ان افراد کی امریکی سرزمین پر درج کسی بھی جائیداد کو ضبط کرلیا جائے گا اور امریکی شہریوں کو ان کے ساتھ تجارت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
امریکہ نے اس سے پہلے بڑی تعداد میں ایرانی نامور افراد پر معاشی پابندیاں لگا دی جن کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کو گھٹنے ٹینکنے پر مجبور کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے پہلے سیکورٹی کی فراہمی میں موثر ایرانی تنظیموں پر پابندیاں عائد کی۔